اوکاڑہ (اصغر رحمت ڈویژنل کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی نیوز) ساہیوال تفصیلات کے مطابق نجی ہوٹل میں فلاحی تنظیم شرکت گاہ کے پروجیکٹ (Fempower) کے زیر انتظام ضلع اوکاڑہ کی شراکتی فلاحی تنظیموں(CBO) اور سابقہ کونسلرز،میڈیا پرسن اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔؎
جس میں انہیں ٹریننگ آفیسر احمد رضا خان نے سماجی جوابدہی ایکشن پلان (SAPs& SAIs) یعنی علاقائی مسائل کو کس طرح ہم گروہ بندی جس میں پسماندہ طبقہ بھی شامل ہو آپس میں اصلاح مشورے صحیح معلومات قوانین و حکومتی اداروں کے بارے میں بہتر آگاہی سے حل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛بہترین کار کردگی پر صحافی و سماجی شخصیت اصغر رحمت کو تعریفی اعزاز سے نوازا گیا
ٹریننگ آفیسر نے پروجیکٹر اور مختلف ذاتی تجربات سے جو حقائق پر مبنی تھے ورکشاپ کو دلچسپ بنایا ۔
آخر میں میڈم فرح مقدس کی انتھک محنت سے خواتین اور بچیوں کے امدادی حکومتی اداروں کی ریفرل ڈائریکٹری اور ایپ APP متعارف کروائی گئی جس کو شرکاء نے بہت سراہا۔
یہ بھی پڑھیں؛سرگودھا؛ اقلیتی طالب علموں کی کیرئیر کونسلنگ اور یونیورسٹی میں داخلے کے لیے راہنمائی
مزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی معلوماتی ورکشاپ ضلع اوکاڑہ میں پہلی دفعہ ہوئی ہے جس میں ہم نے سیکھا کہ ہم کس طرح اپنے اپنے علاقے کے مسائل کو تمام طبقات کو شامل کر کے بہتر حکمت عملی سے آسانی سے حل کروا سکتے ہیں۔
انہوں اعادہ کیا کہ ہم اپنے اپنے علاقہ میں جاکر ٹریننگ کی دی ہوئی ہدایات کے مطابق تمام طبقات کو ساتھ لے کر اپنے اپنے علاقوں کے مسئلے حل کروائیں گے خواتین اور سابقہ کونسلرز کے ساتھ بھی علیحدہ ان ایشوز ہر ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation