پی ٹی آئی اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر سنجے کمار پنجوانی پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل


 کوئٹہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کےاقلیتی ونگ کے صوبائی صدر سابقہ ٹکٹ ہولڈر سنجے کمار پنجوانی پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل۔

یہ بھی پڑھیں؛مسیحی ملازمین کا بیٹی بچاؤ تحریک میں شمولیت کا اعلان

سنجے کمار پنجوانی کی سربراہی میں مکھی برج موہن، منیش کمار کٹرانی سمیت ہندو، بالمک، لچی اور مسیحی برادری کے سینکڑوں افراد نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

صوبائی صدر میرچنگیز خان جمالی،سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی، اقلیتی ونگ کے صدر جعفر جارج، جنرل سیکرٹری چیترومل ماترے، سیکرٹری اطلاعات حناء گلزار ودیگر نے نئے شامل ہونے والے اقلیتی برادری کے رہنماؤں کو پارٹی پرچم کے مفلر پہنائیں اور پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی