سماجی ورکر بوٹا امتیاز کا سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کو وفاقی وزراء کی سلیکشن کے حوالے سے خط

سماجی ورکر بوٹا امتیاز کا سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کو وفاقی وزراء کی سلیکشن کے حوالے سے خط

 حیدرآباد سندھ سے تعلق رکھنے والے سوشل ورکر و ہیومن رائیٹس ایکٹیوسٹ بوٹا امتیاز نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 19-اے و وفاقی حق معلومات تک رسائی کے قانون 2017 کے تحت وفاقی سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن حکومت پاکستان کو ایک درخواست بذریعہ رجسٹرڈ لیٹر نمبر آر جی ایل 88132538 پاکستان پوسٹ ارسال کی ہے جس میں ملک کے 30 سے زائد محکموں کے لیے وفاقی وزراء کی سلیکشن کے حوالے سے سوال پوچھے ہیں۔

 بوٹا امتیاز نے پوچھا ہے کہ 

1: براہِ مہربانی معلومات فراہم کیجئے کہ وزارتیں تقسیم کرنے کی فائنل اتھارٹی کس کے پاس ہے؟

2: براہِ مہربانی معلومات فراہم کیجئے کہ وفاقی وزراء کو سلیکٹ کرنے کے لیے کونسا ایسا تعلیمی معیار ، تجربہ، شرائط یا قواعد و ضوابط مقرر کیے گئے ہیں جن کی روشنی میں وفاقی وزراء کو سلیکٹ کر کے وزارتوں کی اہم ذمہ داریاں سونپی جاتی ہیں۔


یہ بھی پڑھیں؛معروف مسیحی سماجی کارکن کے رابطہ آفس کا افتتاح، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت


بوٹا امتیاز نے سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن حکومت پاکستان سے وفاقی حق معلومات تک رسائی کے قانون 2017 کے سیکشن 14 (1) کے مطابق مذکورہ معلومات 10 یوم میں فراہم کرنے کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں؛رائٹ ٹو انفارمیشن چیمپئن ایوارڈ حاصل کرنے پر بوٹا امتیاز کو آرچ بشپ لاہور ڈایوسیس کی مبارکباد


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی