![]() |
کرسچن ڈیموکریٹک موومنٹ پاکستان (مرکزی تنظیم) فیصل آباد کی میٹنگ کا اِنقعاد |
کرسچن ڈیموکریٹک موومنٹ پاکستان (مرکزی تنظیم) فیصل آباد کی میٹنگ کا اِنقعاد وائس چیئرمین واصل گِل کی رہائش گاہ منیر پارک بھائی والہ میں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ایبٹ آباد کی مسیحی کی برادری میں خوشی کی لہر، مسیحیوں کی مبارکبادیں
تمام مرکزی عہدیداران کا بھر پور طریقے سے استقبال کیا گیا۔جس میں چیئرمین نتھانی ایل اقبال,وائس چیئرمین واصل گِل، مرکزی صدر ظفر زمان گِل، جنرل سیکرٹری امجد بھٹی، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر ندیم گِل، خزانچی شفیق رفیق، الیاس فیروز (امریکہ) اِرشاد پرکاش،وسیم خان، فلپ لاڈی ، شوکت جاوید، باس، اور بھائی والا سے نئے ممبران نے شرکت کی۔
میٹنگ کا آغاز خدا کے پاک نام سے کیا گیا۔ میٹنگ میں 1990 سے لے کر 2022 تک کی تنظیمی کاکردگی پر بات کی گئی۔ اور تنظیم سازی، نئے ممبران کی شمولیت، تنظیم کے اغراض و مقاصد کو زیر بحث لایا گیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation