![]() |
معروف پروفیسر انجم جیمز پال کا ایک اور قومی اعزاز |
معروف پروفیسر انجم جیمز پال کا ایک اور قومی اعزاز (مذہبی تنوع اور شمولیت) کانفرنس میں شرکت
اسلام آباد (اصغر رحمت ڈویژنل کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی نیوز) معروف پروفیسر انجم جیمز پال کا ایک اور قومی اعزاز (مذہبی تنوع اور شمولیت) کانفرنس میں شرکت ۔
تفصیلات کے مطابق فیصل مسجد اسلام آباد میں واقع اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں فلاحی ادارہ پیغام پاکستان شراکتی ادارہ FORB کے زیر اہتمام (پاکستان میں مذہبی تنوع اور شمولیت) کے موضوع پر ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں موجودہ وفاقی سپیکر سابقہ وزیراعظم محترم راجہ پرویز اشرف نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
مقررین میں ادبی و علمی شخصیت پروفیسر انجم جیمز پال، پروفیسر مہرداد یوسف۔سابقہ ایم این اے آسیہ ناصر صاحبہ، ایم این اے محترمہ ڈاکٹر نفیسہ شاہ۔چیئرمین علماء کونسل قبلہ ایاز
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدل آزاد خبیر، فادر جیمز چنن ودیگر پاکستان بھر سے آئے ہوئے مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ادبی و علمی معروف شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
پاکستانی مذہبی اقلیتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے پروفیسر انجم جیمز پال نے بطور مقرر و ممبر آف (ایک قومی نصاب) کونسل پاکستان بتایا کہ پاکستانی مذہبی اقلیتوں کا پانچویں کلاس تک ایک قومی نصاب کے تحت نصاب تیار ہو چکا ہے اور وہ امسال 2022 اگست میں درسگاہوں میں شروع ہو جائے گا جو کہ بہت خوش آیئن بات ہے کیوں کہ اس سے پاکستانی مذہبی اقلیتوں میں احساس محرومی کم ہو گی لیکن ہمیں آپس میں مل کر اس پر اور کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔
یہ بھی پڑھیں؛پاکستانی مسیحی خاتون کرکٹر الزبتھ برکت کا آسڑیلیا میں اعزاز ہرمسیحی کا فخر
انہوں نے بطور ذمہ دار (ایک قومی نصاب کونسل)ارباب اختیار پر زور دیا کہ سکولوں میں جس طرح (ناظرہ) کا لازمی مضمون ھے اسی طرح پاکستان میں بسنے والی مذہبی اقلیتوں کو بھی اپنے اپنے مذہبی عقائد کے مطابق یہ حق حاصل ہونا چاہیے آخر میں انہوں نے منتظمین خصوصا اقلیتی سابقہ ایم این اے محترمہ آسیہ ناصر صاحبہ کا شکریہ اور کانفرنس کی کامیابی پر مبارکباد دی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation