میری بیٹی کو زنا بالجبرکے لیے اغواءکیا گیا ہے، انصاف دلایا جائے؛ اعظم مسیح

میری بیٹی کو زنا بالجبرکے لیے اغواءکیا گیا ہے، انصاف دلایا جائے؛ اعظم مسیح


اوکاڑہ (رپورٹ؛ اصغر رحمت کوڈویژنل آرڈینیٹر نوائے مسیحی)میری بیٹی کو زبردستی شادی کے لیے اغواءکیا گیا ہے، انصاف دلایا جائے۔ یہ فریاد ایک مظلوم اور بے بس باپ اعظم مسیح نے اپیل کرتے ہوئے کہی۔ 

اس کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو زنا باالجبر کے لیے اغواءکیا گیا ہے۔ اعظم مسیح کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرکے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔


یہ بھی پڑھیں؛فیصل آباد 45 سالہ اوباش نے 15/16 سالہ کمسن مسیحی بچی جنسی ہوس کے لیے اغوا کر لی


 ایف آئی آر میں مدرج ہے کہ میں اعظم مسیح ولد اللہ دتہ چک نمبر جی ڈی 18 تحصیل و ضلع اوکاڑہ کا رہائشی ہوں محنت مزدوری کرتا ہوں مورخہ 24-5-2022کو بوقت ساڑھے سات بجے صبح میری بیٹی شیزا اعظم عمر 16 سال جو آٹھویں جماعت کی طالبہ ہے اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکولG8-18 میں پڑªہے اسکول جانے کے لئے گھر سے نکلی سکول والے مین بازار میں پہنچنے سے پہلے ہی گرین رنگ کا کیری ڈبہ بلا نمبر آکر رکا جس میں میں الزام علیہان کے ساتھ دیگر نامعلوم افراد موجود تھے جنہوں نے زبردستی بیٹی کو کیری ڈبہ میں ڈالا اور وہاں سے چلے گئے ملزمان نے بیٹی کو زنا حرام کاری کی نیت سے اغوا کر کے سخت زیادتی کی ہے مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ 

دوسری جانب شیزہ اعظم کی ویڈیو بھی موصول ہوئی ہے جس میں ایک شخص اسے قرآنی آیات پڑھا رہا ہے۔ ویڈیو انتہائی مختصر ہے جس سے فی الوقت کوئی نتیجہ اخذ نہیں کیا جاسکتا ۔ 


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم