مسیحی کھلاڑی بھی کسی سے کم نہیں ہیں؛ انیل غوری


 کوئٹہ(اصغر رحمت کوارڈینٹر ساہیوال ڈویژن پنجاب )
بولان کرکٹ اسٹیڈیم کینٹ آل پاکستان مینارٹی ٹورنامنٹ میں کوئٹہ اور لاہورکے درمیان سیمی فائنل کے(چیف گیسٹ) نیشنل پارٹی ممبر صوبائی ورکنگ کمیٹی انیل غوری تھے ۔


 یہ بھی پڑھیں؛پاکستانی مسیحی خاتون کرکٹر الزبتھ برکت کا آسڑیلیا میں اعزاز ہرمسیحی کا فخر


اس موقع پر انیل غوری نے کھلاڑیوں سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں سے ہمارا مستقبل وابستہ ہے اور کرسچن نوجوانوں نے ہمیشہ کھیل کے میدان میں اپنے کھیل سے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں۔ 


یہ بھی پڑھیں؛فخر ِ مسیحی قوم ثناءنکاش ناصر لیڈی میڈیکل آفیسر تعینات


ان کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج ہمارے نوجوانوں کہ پاس بلوچستان میں کوئی کھیل کا میدان میسر نہیں ہے اور ہمارے نمائندوں نے کبھی اس پر توجہ نہیں دی نیشنل پارٹی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ تعلیم اور کھیل کے لیے نوجوانوں کو ہمیشہ موقع دیا ہے  اب وقت ہے کہ نوجوان نسل سیاسی عمل میں آیا اور مسیحی قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔


یہ بھی پڑھیں؛مسیحی بیٹی مناہل نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے مسیحی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا



 اس موقع پر نیشنل پارٹی ممبر صوبائی ورکنگ کمیٹی انیل غوری نے سی جی اے کی انتظامیہ کے لیے 20000 ہزار کا اعلان بھی کیا ان کے ہمراہ نیشنل پارٹی کے رہنما شہباز گل۔ عرفان بھٹی۔ دانش گل۔ ریئس عادل۔ اور حنوک غوری بھی تھے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم