ابتدائی رسولی کلیسیاء آف پاکستان کا دو روزہ سالانہ اجلاس زیرِ صدارت چیئرمین پاسٹرڈاکٹر مرقس شریف حیاتِ نو چرچ میں منعقد ہوا


گوجرانوالہ (نوائے مسیحی نیوز ) ابتدائی رسولی کلیسیاء آف پاکستان کا دو روزہ سالانہ اجلاس زیرِ صدارت چیئرمین پاسٹرڈاکٹر مرقس شریف حیاتِ نو چرچ میں منعقد ہوا جس میں کلیسیائی پاسبانوں عہدہ داران نے شرکت کی۔

 عہدہ داران ضلعی انچارج صاحبان فنانس سیکرٹری پاسٹر شمشاد اور ایڈمنسٹریٹر فرسٹ اپاسٹالک تھیولاجیکل سیمنری ڈائریکٹر اپاسٹالک سنڈے سکولز ایونجلسٹ سسٹرآسترمرقس نے بھی اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

فنانس کے علاوہ باقی تمام رپورٹس تسلی بخش رہیں۔ چیئرمین پاسٹرڈاکٹر مرقس شریف نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ دورٍ حاضرہ میں سب سے زیادہ ذمہ داری مذہبی رہنماؤں پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے قوم کے لیے عملی پاکیزہ کردار ادا کر کے مشعل راہ بننا ہے پاسبان مذہبی رہنما ہر طرح کی کرپشن سے پاک رہتے ہوئے دعائیہ صاف و شفاف زندگی بسراور لوگوں کی صیحی سمت میں رہنمائی کریں۔


یہ بھی پڑھیں؛دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں یہ ابلیسی قوتوں کے آلہ کار ہیں؛ پاسٹر مرقس شریف


 پاسٹرڈاکٹر مرقس شریف نے مزید کہا کہ مسیحی برادری پاکستان کی وفا دار اور محب وطن ہے جو اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگی ہے یہ بات لمحہ فکریہ ہے۔

پاکستان کی اکثریتی مسلم برادری یہ بات سمجھ لے جس کا ننانوے فیصد مسلمانوں کو پہلے سے ہی یقین ہے کہ مسیحی اقیلتی برادری توہین اور گستاخی کا سوچ بھی نہیں سکتی حاسدین مفاد فتنہ پرست اور امن و ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لیے اس طرح کے پروپیگنڈہ کرتے ہوئے مسیحیوں کے دکھوں میں اضافے اور ملکی سلامتی وقار کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔

مسیحی برادری کی طرف سے کی جانے والی خدا تعالیٰ کے حضور عبادات کا آغاز و اختتام ملکی سلامتی کی دعا سے ہوتا ہے پاکستان کے لیے مسیحی برادری کی خدمات اور قربانیاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں جن کا سلسلہ جاری ہے۔

اس موقع پر پشاور میں پادری ولیم سراج اور پادری پیٹر پر دہشتگردی کے واقعہ کی پر زور مذمت اور ملزمان کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا گیا۔ 

مرکزی عہدہ داران پاسٹر رزاق یشوع، پاسٹر اسلم کھوکھر، پاسٹر جارج داؤد ،پاسٹر شمشاد ہنجرا، پاسٹر فیاض ناہرا، پاسٹر تنصر سلطان رانجھا، مبشر آصف منشاء گل مبارک خان ضلعی و علاقہ انچارج صاحبان، مبشر جاوید سلطان مٹو، مبشر اندریاس روقس، مبشر عامر سہیل گل، مبشر شاہد سرویا، مبشر وسیم اکرم، مبشر عمران نیامت سہوترا، مبشر افضال بھٹی، مبشر وسیم حیات سہوترا، شہزاد عظیم سندھو،مبشر سلیمان بوٹا کھوکھر،ساجن بھٹی، ایلڈر انور، کمنٹس سیکرٹریز وسیم انجم سہوترا سسٹر کائنات مرقس نے شرکت کی۔

 مسئلہ تثلیث کو تشریح کے ساتھ پڑھنے کی قرارداد منظور کی گئی۔ کلیسیائی اتحاد ملکی سلامتی ترقی خوشحالی کی دعاکی گئی برکات کلمات پاسٹرڈاکٹر مرقس شریف نے ادا کیے۔

مزید پڑھیں؛زندگی کی حقیقی خوشی قربت خداوندی اور انسانیت کی خدمت میں ہے؛ پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم