زندگی کی حقیقی خوشی قربت خداوندی اور انسانیت کی خدمت میں ہے؛ پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف |
لاہور (رپورٹ ؛ تریضہ پیٹر کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی نیوز)ابتدائی رسولی کلیسیاءآف پاکستان کے زیرِ اہتمام چیئرمین پاسٹرڈاکٹر مرقس شریف کی زیرِ صدارت بشپ شریف مسیح گل کی ساتویں سالانہ میموریل سروس (برسی) حیاتِ نو چرچ میں منعقد ہوئی جس میں کلیسائی پاسبانوں عہدہ داران ممبران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں؛دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں یہ ابلیسی قوتوں کے آلہ کار ہیں؛ پاسٹر مرقس شریف
اپاسٹالک کوائر نے زبور گیت پیش کیے پاسٹر مبارک خان کو بشپ شریف گل ایوارڈ دیا گیا پاسٹرڈاکٹر مرقس شریف نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کی حقیقی خوشی قربت خداوندی اور انسانیت کی خدمت میں ہے ایسے کام کرتے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں بشپ شریف گل کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے انہوں نے آپنی ساری زندگی انسانیت کی فلاح کے لیے وقف کر دی۔
مزید پڑھیں؛ پاسٹر نعیم پرشاد کی اہلیہ کی وفات پر چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیاءکی طرف سے اظہارِ تعزیت
اس موقع پر پاسٹر رزاق یشوع پاسٹر اسلم کھوکھر، پاسٹر جارج داؤد، پاسٹر شمشاد ،پاسٹر تنصر سلطان، پاسٹر شہزاد عظیم سندھو، مسزیاسمین مرقس، پرستارکائنات، پاسٹر شہزاد، پاسٹر فیاض ناہرا، پاسٹر افضال بھٹی، مبشر آصف منشاءگل، مبشر جاوید سلطان مٹو، مبشر وسیم حیات سہوترا ،مبشر جاوید غوری، مبشر وسیم انجم، مسز الزبتھ اسپم، مسز شمائلہ شہزاد، مسز شازیہ شمشاد ،مسز زرینہ فیاض، مسز تسکین وسیم سہوترا، مبشر شاہد سرویا، مبشر عامر سہیل گل، مبشر اندریاس روقس، مبشر ولایت بھٹی، بشارت کھوکھ،ر ساجن بھٹی، ایلڈر عمران ،ایلڈر جاوید، ایلڈر مشتاق چیدا ودیگر نے شرکت و خیالات کا اظہار کیا ملکی سلامتی ترقی خوشحالی کی دعا کی گئی برکات کلمات پاسٹرڈاکٹر مرقس شریف نے ادا کئے۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation