مسیحی کو بھیک مانگتے نہیں دیکھا، شیخ رشید کے بیان کی کہیں پذیرائی کہیں تنقید


 وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے آج تک پاکستان میں کسی مسیحی کو مانگتے ہوئے نہیں دیکھا ۔

پاکستان انفارمیشن کمیشن چیف انفارمیشن کمشنر محمد اعظم سے سوشل ورکر بوٹا امتیاز کی ملاقات


ان کا مزید کہنا تھا کہ مسیحی برادری میں جو کوئی بھی ہے کبھی آپ کو دہشت گردی میں کسی بھی مسیحی کا نام نہیں ملے گا۔


 ان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کا یہ لازمی جز ہے کہ دوسرے مذہب کے لوگوں کا بھی اتنا ہی احترام کیا جائےجتنا کہ آپ کا ہے۔


یہ بھی پڑھیں؛رائٹ ٹو انفارمیشن چیمپئن ایوارڈ حاصل کرنے پر بوٹا امتیاز کو آرچ بشپ لاہور ڈایوسیس کی مبارکباد



شیخ رشید احمد کا یہ بیان اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے۔ جسے کہیں پر سراہا جارہا ہے تو کہیں چند افراد تنقید کا بھی نشانہ بنارہے ہیں۔


کچھ مسیحی حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ شیخ رشید ایک انتہائی تجربے دار اور لوگوں کو درست وقت میں استعمال کرنے کا فن رکھنے والے سیاستدان ہیں۔


 یہ بھی پڑھیں؛پاکستانی مسیحی خاتون کرکٹر الزبتھ برکت کا آسڑیلیا میں اعزاز ہرمسیحی کا فخر



اگرانہیں مسیحی قوم کا احترام اور پیار ہے تو تمام اقلیتوں کی بچیوں کے تحفظ کے لیے، جبری مذہبی تبدیلی اور جبری شادیوں پر کیوں نہ قانونی سازی کر سکے۔


 شیخ رشید ہم مسیحیوں کو میٹھی گولی دے کر چلے گئے، اب ہمارے مسیحی اس ویڈیو کو شیئر کرتے رہیں گے، حالانکہ اس اردو پاکستانی تقریب میں انگلش تقریر کی ضرورت نہیں تھی،  جہاں شیخ رشید نےانگریزی بولو کر مسیحی کے لیے لفظ استعمال کیے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں؛فخر مسیحی قوم نائلہ اسیس نے جنرل نشست پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں جگہ بنالی

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم