توہین مذہب میں گرفتار ندیم سیمسن کے چیک اپ میں لاپرواہی، تاریخ سماعت بھی نہیں دی گئی

توہین مذہب میں گرفتار ندیم سیمسن کے چیک اپ میں لاپرواہی، تاریخ سماعت بھی نہیں دی گئ 

توہین مذهب کے مصیبت زدہ مسیحی قیدی ندیم سیمسن ( ڈسٹرکٹ جیل لاھور ) کی فمیلی سے دریافت ھوا کہ مورخہ 2 نومبر کو عدالت سے ، جیل میں میڈیکل ٹیسٹ کے آرڈر آنے پر ، ان کو جیل کے ڈاکٹر سے چیک اپ کروایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں؛توہین مذہب کیس ظفر بھٹی کو دوبارہ عمر قید کی سزا سنادی گئی

 جس نے ندیم سیمسن کے گردہ کی پتھری کے مرض ، درد سینہ ، ہائی بلڈ پریشر اور نازک حالت دیکھ کر ، فوری جیل کے باہر سے ECG اور الٹرا ساؤنڈ ٹیسٹ کروانے کو نصیحت کی تھی۔

جب کہ سیشن کوٹ کے آرڈرز کے مطابق ، جج صاحب نے جیل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ، کیمپ لاھور کو فوری علاج کی ہدایات جاری کیں تھیں مگر تا حال ندیم سیمسن کو جیل سے باہر سرکاری سیکورٹی میں چیک اپ و علاج کے لئے نہیں لے جایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں؛صلیب کی بے حرمتی، جنت مرزا کے خلاف توہین مذہب پر کارروائی کے لیے ایف آئی اے میں درخواست


دوسری طرف سپریم کوٹ اسلام آباد میں ندیم سیمسن کے وکیل جناب سیف ال ملوک صاحب ندیم سیمسن کی فوری ضمانت کی درخواست دے چکے ہیں مگر 16 نومبر کے بعد ، ابھی تک اگلی تاریخ شنوائی نہیں دی گئی۔ 


یاد رہے ، نومبر 2017 میں ندیم سیمسن توہین مذہب کیس ، مالک مکان سے گروی مکان کی رقم چار لاکھ روپے واپس مانگنے پر بنایا گیا۔

  یہ بھی پڑھیں؛ساون مسیح کی سزائے موت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے رہا کرنیکا حکم


چار سال سے قید ندیم سیمسن کے لئے ، امریکہ اور یورپی یونین کے مذہبی آزادی کے ادارے ، ندیم سیمسن کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم