کرشنا مندر لاھور میں دیوالی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مسلم، مسیحی اور ہندو راہنماؤں نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر انسانی حقوق،بین المذہب ہم آہنگی واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین تقریب کے مہمان ِ خصوصی تھی۔ اس کے علاوہ دیگر اقلیتی رہنماؤں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارک دی اور کہا ہم سب ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہیں اور یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میں اقلیتیں ہر طرح سے آزاد ہیں،متحد ہیں اور ایک دوسرے کے خوشی میں شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛اس دیوالی پر رواداری تحریک یہ خاص پروگرام کرے گی
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب اقلیتوں کو تمام بنیادی حقوق دینے کیلئے پر عزم ہے اور دن رات اس کے لیے کوشاں ہے۔
بڑی خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میں اقلیتیں ہر طرح سے آزاد ہیں؛ صوبائی وزیر کا دیوالی پر خطاب |
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہندوؤں کا مذہبی تہوار دیوالی منایا گیا۔ جس کے تحت پاکستان میں ہندو آبادی والے علاقوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation