یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی منارٹی ونگ کے اہم راہنما کے والد انتقال فرما گئے
ایسا ہی ایک نام طبلا نواز سجاول خان کا ہے۔ جو اب ہم میں نہیں رہے۔ وہ گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھے۔
گزشتہ روز وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ اور اپنے پرستاروں کو سوگوار کرگئے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق وفاقی وزیر شہیدِ مسیحیت شہباز بھٹی کی والدہ انتقال فرما گئیں
ان کے استاد کا نام استاد نعمت علی خان تھا۔ سجاول بچپن سے ہی طبلا بجاتے رہے ہیں۔
وہ اسلام آباد میں مقیم تھے اور جی ایٹ ون میں ایک میوزک انسٹیٹیوب بھی چلارہے تھے۔
ان کے جنازہ کی رسومات آج دن 1 بجے ان کے آبائی شہر سیالکوٹ میں ادا کی جائیں گی۔
جنازہ میں شرکت کے لیے ملک بھر سے مسیحیوں کی بڑی تعداد بالخصوص گاسپل سنگنگ سے منسلک افراد آج سیالکوٹ پہنچ رہے ہیں۔
ان کے والد کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے اپنے فن سے مسیحی کمیونٹی اور ملک پاکستان کا نام روشن کیا اور خدا کی خدمت کی۔
گاسپل سنگر تہمینہ طارق نے سجاول خان کے انتقال کو مسیحی گاسپل سنگنگ انڈسٹری کے لیے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے ان کے ورثائ کے صبر کے لیے دعا کی ہے۔
مسیحی کمیونٹی کی طرف سے سوشل میڈیا پر سجاول خان کے انتقال پر تعزیتی پیغامات جاری کیے گئے ہیں۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation