ستنام سنگھ قتل جیسے واقعات اقلیتی برادری میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کرتے ہیں؛ ڈاکٹر رمیش وانکوانی

ستنام سنگھ قتل جیسے واقعات اقلیتی برادری میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کرتے ہیں؛ ڈاکٹر رمیش وانکوانی


سرپرست اعلیٰ پاکستان ہندو کونسل اوررکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے ستنام سنگھ قتل کے واقعہ کو افسوسناک قرار دیا ہے۔


انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ سکھ کمیونٹی کے حکیم ستنام سنگھ کے قتل کا جان کر بہت دکھ ہوا۔


 اس قسم کے افسوسناک واقعات پوری اقلیتی برادری میں خوف و ہراس اور عدم تحفظ کا احساس پیدا کرتے ہیں۔


انہوں نے دعا کی کہ مرحوم کی روح کو سکون نصیب ہو۔

 

یہ بھی پڑھیں

نتیجہ جانتا تھا جب جبری تبدیلی مذہب بل وزارت مذہبی امور کے حوالے کیا گیا۔ڈاکٹر رمیش ونکوانی

 

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی سکھ کمیونٹی کے معروف حکیم ستنام سنگھ کو دن دہاڑے قتل کردیا گیا تھا۔


پولیس کے مطابق سردار ستنام سنگھ کو چار گولیاں لگیں اور وہ فوری طور پر جان کی بازی ہار گیا۔


وہ پشاور کی سکھ برادری کی ایک معروف شخصیت تھے۔


ستنام سنگھ چارسدہ روڈ پر اپنا کلینک 'دھرمندر فارمیسی' کے نام سے چلا رہے تھے۔ 


ان کے قتل پر پاکستان و بیرون ملک سکھ کمیونٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے مذت کی ہے۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم