حکومت وقت اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے؛مینارٹیز الائنس پاکستان

  

چیئرمین مینارٹیز الائینس پاکستان اکمل بھٹی اوردیگر پارٹی راہنماؤں کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت وقت اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے


میپ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پشاور میں سردار ستنام سنگھ کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

 

 یہ بھی پڑھیں؛

پشاور میں سکھ حکیم سردار ستنام سنگھ کو گولیوں سے چھلنی کردیا گیا

 

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ دہشت گردوں کی فوری گرفتاری اور انکی سخت سزا کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 اقلیتی افراد کی جان و مال پر حملے تشویشناک اور خوفناک ہیں۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی سکھ کمیونٹی کے معروف حکیم ستنام سنگھ کو دن دہاڑے قتل کردیا گیا تھا۔


پولیس کے مطابق سردار ستنام سنگھ کو چار گولیاں لگیں اور وہ فوری طور پر جان کی بازی ہار گیا۔


وہ پشاور کی سکھ برادری کی ایک معروف شخصیت تھے۔

 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم