کراچی: ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل نے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان آنے کا اعلان کیا۔
کرس گیل نے لکھا ، "میں کل پاکستان جا رہا ہوں ، میرے ساتھ کون آرہا ہے؟"
ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان میں آپ کا استقبال ہے ، ایک ایسا ملک جو کرکٹ سے محبت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛مسیحی بیٹی کیرل سہیل نے مائیکرو سافٹ کا بڑا اعزاز حاصل کرلیا
واضح رہے کہ کرس گیل کا ٹویٹ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے اپنا دورہ پاکستان منسوخ کر کے متحدہ عرب امارات روانہ ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پہلا ون ڈے شروع ہونے سے کچھ عرصہ قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اعلان کے بعد ملتوی کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں؛فخر مسیحی قوم نائلہ اسیس نے جنرل نشست پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں جگہ بنالی
کرسٹوفر ہنری "کرس" گیل جمیکا سے تعلق رکھنے والے کرکٹر ہیں جو ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں۔
وہ 21 ستمبر 1979 کو پیدا ہوئے۔ کرکٹ کی دنیا میں ہارڈ ہٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے 2007-2010 تک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی کی۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation