کیوں مسیحیوں کو عبادت سے روک کر چرچ سے صلیب اکھاڑ دی گئی

کیوں مسیحیوں کو عبادت سے روک کر چرچ سے صلیب اکھاڑ دی گئی

 وہاڑی (رپورٹ تریضہ پیٹر ) مسیحیوں کو عبادت سے روک کر چرچ سے صلیب اکھاڑ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹبہ سلطان پورتحصیل میلسی ضلع وہاڑی میںمسیحیوں کو زبردستی اتوار کی عبادت کرنے سے روک دیا گیا۔

 

یہ بھی پڑھیں؛جنت مرزا نے صلیب کی توہین پر مبنی ویڈیو پر معذرتی ویڈیو جاری کردی

 

 مذہبی، جنونی اور شرپسندوں نے مسیحیوں کو چرچ جانے سے روک دیااور سخت دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی نے چرچ کھولنے کی کوشش کی تو پورا علاقہ جلا کر راکھ کردیں گے۔ 

 

یہ بھی پڑھیں؛جنت مرزا کی طرف سے صلیب کی توہین پر مسیحی قوم میں شدید غم و غصہ

 

وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ یہاں پر محض آٹھ دس گھرانے مسیحی ہیں باقی گھرانے مسلمان ہیں اور اس لیے یہاں چرچ بنا کر عبادت نہیں کی جاسکتی۔شر پسند عناصر نے صلیب کی توڑ پھوڑ کی اور بے حرمتی کی۔


یہ بھی پڑھیں؛نرما علی کے مسیحی کمیونٹی کے لیے توہین آمیز الفاظ، مسیحیوں میں غصے کی لہر

 

 وہاڑی سے یہاں مقامی طور پر موجود مسیحی بھائی نے بذریعہ فون بتایا کہ اب شر پسند عناصر نے مقامی دوکانداروں کو یہاں رہنے والے مسیحیوں کو اشیاءضروریات فراہم کرنے سے بھی منع کردیا ہے ۔ علاقہ میں حالات مایوس کن ہیں اور مسیحی افراد خود کو غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں؛ساون مسیح کی سزائے موت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے رہا کرنیکا حکم

 
مسیحیوں کی بڑی تعداد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ صلیب کی بے حرمتی کرنے اور مسیحیوں کو عبادت سے روکنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم