جنہیں کورونا سے ہلاکت پر اپنوں نے ٹھکرایا مسیحی بہنوں نے دفنانے کا بیڑا اُٹھالیا

 

جنہیں کورونا سے ہلاکت پر اپنوں نے ٹھکرایا مسیحی بہنوں نے دفنانے کا بیڑا اُٹھالیا

ہندوستان میں ، جیسا کہ ہم جانتے ہیں ، کورونا کی ایک زبردست لہر ہے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ 

 

 یہ بھی پڑھیں؛فخر ِ مسیحی قوم ثناء نکاش ناصر لیڈی میڈیکل آفیسر تعینات

 

 جہاں لوگوں کے خون کے رشتے ایک دوسرے سے دور ہوتے جارہے ہیں اور مرنے والے اپنے پیاروں کو بھی دفنانے سے  خوفزدہ ہیں۔ وہاں 22 سالہ اکشھایا اور 41 سالہ ایسٹر نے رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔ اگر کوئی کورونا کی وجہ سے فوت ہوجائے تو ، وہ اس کے جنازے میں مدد کرتی ہیں اور کنبہ کے ساتھ تمام تر انتظامات کرتی ہیں۔

 

  یہ بھی پڑھیں؛کوڈ ٹو چینج کی بانی عفت روز گل ”ونڈر وومن ایمسٹرڈیم“ میں شامل 

 

بلاشبہ برصغیر میں مسیحیوں نے ہمیشہ انسانیت دوست ہونے کا پیغام دیا وہ چاہے تقسیم برصغیر کے وقت منقسم ممالک کے دونوں اطراف ہجرت کرنے والےزخمی مسلمانوں اور ہندوؤں کی مرہم پٹی ہو یا امن کے قیام کی کاشیں۔


یہ بھی پڑھیں؛اصل ہیرو تو اقبال مسیح ہے

 

اسی تناظر میں دیکھیں تو کاتھولک مسیحی مدر تریضہ کی بھارت میں معاشرے کے ٹھکرائے ہوؤں کے لیے خدمات ہوں یا میڈم روت فاؤ کی پاکستان میں جذام کے مریضوں کے لیے خدمات اور ایسے بے شمار مسیحیوں کی خدمات دیکھی جائیں تو ہم فخریہ کہہ سکتے ہیں کہ مسیحیوں نے برصغیر پاک و ہند کے لیے ہمیشہ امن، محبت اور خدمت انسانیت کا عملی نمونہ پیش کیا ہے۔ 


یہ بھی پڑھیں؛فخر مسیحی قوم نائلہ اسیس نے جنرل نشست پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں جگہ بنالی


 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم