گوجرانوالہ (راحت زمرد، سبیسٹین گل، شکیل انجم ساون )عثمان مسیح حسن کٹھور تحصیل وزیر آباد کا رہائشی تھا اور شبیر مسیح کی اکلوتی اولاد تھا والدہ اور والد نے ساری عمر محنت اور مزدوری کے کرکے اس کو پالا کچھ عرصہ پہلے اس کی شادی ہوئی دو بیٹیاں ہیں ایک سال کی اور دوسری تین سال کی عثمان مسیح اور اس کا پورا گھرانہ انتہائی ملنسار اور ہنس مکھ ہے گاو¿ں کی خوشی اور غمی میں لوگوں کے کام آتے ہیں آج تک خاندان والوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں؛نالی کے تنازعہ پر قتل کردئے جانے والےمسیحی ماں بیٹے کی جنازعہ کی رسومات ادا
عثمانن اور اس کی والدہ کو دن دہاڑے اکیس گولیاں مار کر حسن بٹ ولد شکور بٹ نے سرعام قتل کردیا جس کی وجہ عناد عورتوں کا جھگڑا ہے گاو¿ں والوں کے مطابق شکور بٹ جس نے دو شادیاں کی ہوئی ہے اس کی پہلی بیوی اور حسن بٹ کی والدہ جو کہ پہلے بستی قدرت آباد وزیرآباد رہائش پذیر تھے چند سال پہلے اس بستی میں آباد ہوئے اور پہلے دن سے ہی ملزم کی والدہ نے گاو¿ں والوں کے ساتھ مسائل بنا رکھے تھے اور لوگوں کے ساتھ جھگڑتی رہتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں؛گوجرانوالہ؛ گلی میں نالی کے تنازعہ پر مسیحی ماں اور بیٹے کو گولیوں سے چھننی کردیا
وہ انتہائی جھگڑالو اور بدتمیز عورت ہے جس نے پولیس کی آمد پر ان کے ساتھ بھی بدتمیزی کی اس عورت نے جھگڑا کیا اور اپنے بیٹے حسن بٹ کو فون کیا جو کہ اسلحے سمیت آیا او ر عثمان اور اس کی والدہ کو قتل کیا انتہائی تکلیف دہ بات یہ ہے کہعثما ن بیس منٹ تک زندہ رہا اور گاو¿ں کے کچھ نوجوان کھڑے تماشا دیکھتے رہے حالانکہ ذرائع کے مطابق ان کے پاس گاڑی بھی تھی لیکن کوئی انہیں ہسپتال لے کر نہیں گیا کیونکہ گاڑی کی سیٹیں خراب ہو سکتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں؛معروف مسیحی بزنس مین اور راہنما آرزو کے لیے احتجاج کے دوران حادثے کا شکار
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation