جھنگ (کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی )تحصیل میونسپل کارپوریشن جھنگ کی بنیادی انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزی ،2سال سے پنشن کے بقایاجات اور ریٹائرمنٹ کی رقم نہ ملنے پر درجہ چہارم کے اقلیتی ملازمین ذلیل و خوار ہو گئے ،بنیادی انسانی حقوق کی اس سخت خلاف ورزی پر ممبر ضلعی کمیٹی انسانی حقوق جھنگ آصف منور نے ضلعی انتظامیہ سمیت اعلیٰ حکام کو تحریری رپورٹ بھی ارسال کی لیکن کسی کے سر پر جوں تک نہ رینگی، رپورٹ ارسال کرنے کے کچھ عرصہ بعد پنشن شروع کر دی گئی لیکن نہ تو پنشن کے بقایاجات کی رقم اقلیتی ملازمین کو دی گئی اور نہ ہی 2سال سے ریٹائر منٹ کی رقم ملازمین کو مل سکی ۔
یہ بھی پڑھیں؛عمانوئیل مسیح کوٹرک کے نیچے کچل دیا گیا
تفصیلات کے مطاق معاملہ گزشتہ 2سال سے زیر التوا ءکا شکار ہے جبکہ ساری عمرشہر بھر کی صفائی ستھرائی کرنے والے درجہ چہارم کے ملازمین اپنا بنیادی انسانی حق لینے سے قاصر ہیں ۔ معتبرذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحصیل میونسپل کارپوریشن کے افسران و اہلکاران ریٹائرمنٹ کی رقم اور پنشن چلانے کےلئے بھاری رشوت کا مطالبہ کرتے ہیں جواقلیتی یا اکثریتی ملازم رشوت دے دے تو اسے ریٹائرمنٹ کی رقم بھی جلد مل جاتی ہے اور پنشن بھی فوراً بغیر پریشانی کے شروع ہو جاتی ہے ۔
یہ بھی دیکھیں؛مسیحی سینٹری ورکز کو دھمکانے اور غلیظ زبان استعمال کرنے والے افسر نے معافی مانگ لی
اس سارے معاملے کو اعلیٰ حکام کو رپورٹ کرنے والے انسانی حقوق کے ممبر آصف منور نے میڈیا کو بتایا کہ 8ماہ قبل کمیٹی کی طرف سے ضلعی انتظایہ اور پنجاب حکومت کو اس خلاف ورزی کی بابت رپورٹ ارسال کی تھی جس پر تاحال کسی قسم کی کارروائی نہ ہوئی ہے جوکہ ملازمین کے ساتھ سخت ظلم و زیادتی ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں اور انسانی حقوق کمیٹی کے ممبران نے ضلعی انتظامیہ اور پنجاب حکومت سے درجہ چہارم کے ملازمین کےلئے سپیشل فنڈز جاری کرنے اور اس نااہلی و غفلت پر سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation