کمار بھیل ہندو ہے اور یہ ہندو آج میرا ہیرو ہے۔
کمار بھیل موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ اسے ایک وین میں آگ لگی نظر آئی، اس نے فوراً موٹرسائیکل روکی اور گاڑی کی طرف لپکا دروازہ کھولا پتھر سے گاڑی کے شیشے توڑ کر مسافروں کو نکالا۔
یہ بھی پڑھیں؛فخرِ مسیحی قوم شانزہ ماریہ سب انسپکٹر تعینات
یہ وین مٹھی سے تھرپارکر جا رہی تھی جس میں اٹھارہ افراد سوار تھے، ان گاڑیوں کے شیشے مکمل طور پر بند ہوتے ہیں کھل نہیں سکتے۔کمار بھیل اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر جلتی ہوئی وین پر کود پڑا اور اٹھارہ انسانی جانیں بچا لیں۔کچھ لوگ تھوڑے بہت جل کر زخمی بھی ہوئے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ بڑے نقصان سے بچا لیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ریٹائرڈ مسیحی کیپٹن اور مسیحی خاتون اسسٹنٹ کمشنر رشتہ ازدواج میں منسلک،خبر وائرل
گاڑی میں تین خواتین ڈاکٹر بھی سوار تھیں، یہ سب مسلمان تھے لیکن جان بچانے سے پہلے کوئی دین دھرم مذہب نہیں پوچھتا۔ہیروز کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، ہیرو بس ہیرو ہوتا ہے.۔
آئیے کمار بھیل کا شکریہ ادا کریں، آئیے اسے خراج تحسین پیش کریں۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation