عبد الطیف آفریدی ایڈوکیٹ کا سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونا باعث مسرت ہے؛ معروف سماجی شخصیت دلنواز

سماجی ورکر اور نوائے مسیحی انٹرنیشنل کے پیٹرن ان چیف دل نواز نے عبد الطیف آفریدی ایڈوکیٹ کے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فرانس کے واقعے کی پر زور مذمت کرتا ہوں؛ دل نواز

پاکستان کی تاریخ میں عاصمہ جہانگیر کے بعد پہلی مرتبہ اتنی بڑی شخصیت اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔ عبد الطیف آفریدی بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق ، مزدوروں کے حقوق، عورتوں اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق اور پاکستان افغانستان میں بسنے والے لاکھوں آفریدی قبائل کے مشر یعنی رہنما کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں؛محنت اور جدوجہد ہی انسان کو اونچے مقام پر لے جاتی ہے؛ شنیلہ روت

 انہیں 1997 میں قومی اسمبلی میں عوامی ووٹوں سے منتخب ہونے والے پہلے قبائلی ایم این اے بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛سیالکوٹ ؛ڈی سی او آفس میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا

 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی