پی اے ایف کورنگی کریک بیس میں چرچ کا سنگ بیناد رکھ دیا گیا

کراچی(ایازمورس)کاتھولک آرچ ڈایوسیس کراچی کے پیرش سینٹ جیمس پیرش کورنگی کے علاقےپی اے ایف بیس کورنگی کریک میں اسٹیلامارس چرچ کا سنگ بنیاد 17 ستمبر2020خ س کو آرچ بشپ آف کراچی فضلیت مآب کارڈینل جوزف کوٹس اوراٸیرواٸس مارشل ندیم اخترکےدست مبارک سےرکھاگیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ڈسٹرکٹ ساہیوال میں کرسمس گرانٹ کے چیک تقسیم کر دیئے گئے

اس موقع پروکرجنرل فادرصالح ڈاٸیگو،سینٹ جمیس پیرش کے پیرش پریسٹ فادرنعمان نوٸیل،معاون پیرش پریسٹ فادرعامربھٹی،پیرش پاسٹرل ٹیم،اٸیرفورس کےاعلیٰ احکام اور مسیحی مومنین بھی موجود تھے۔اس چرچ کی تعمیرکے لئےجگہ کی فراہمی اورمالی معاونت ائیرفورس کی جانب سے کی جارہی ہے۔

باپ کا سر فخر سے بلند کرنے والی پرعزم مسیحی بیٹیاں، تفصیل پڑھیں


آرچ بشپ کارڈینل جوزف کوٹس کی کاہنوں کے ہمراہ علاقہ آمد پرایٸرفورس اورمقامی کلیسیائ کی جانب سےان کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔انہوں نے چرچ کی تعمیر کے مقام پرکھدائی کرکے کام کاباضابطہ افتتاح کیا اور جگہ کو پاک پانی سے برکت دی۔اس موقعہ پرانہوں نے ائیروائس مارشل ندیم اخترکے ہمراہ مل کریادگاری پودا بھی لگایا اورمل کردعا کی۔

مسیحیوں کے لیے خوشخبری ، کشمیر میں چرچ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

 اپنے مختصرخطاب میں کارڈنیل جوزف کوٹس کہا کہ ایٸرفورس کی جانب سے مقامی مسیحیوں کے لیے نٸے چرچ کا تحفہ ایک شاندارروایت کا آغازہے۔ایسے اقدامات سے معاشرے میں بھاٸی چارے، مذہبی ہم آہنگی اوریگایگنت کو فروغ ملے گا۔اختتامی دعامیں ملکی سلامتی اورترقی کے لئے دعامانگی گئی۔
Photo courtesy: Stella Maris Church

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی