نہایت اہم؛ اس کے پیج کا لنک ہم دے رہے ہیں۔ اس پر کلک کر کے یہ پیج رپورٹ کریں تاکہ فیس بک انتظامیہ کو یہ پیج بلاک کرنا پڑ جائے ؛ https://bit.ly/3jirQ7D
لاہور (تریضہ پیٹر سے )غیر مسیحی بہروپیا جادو ٹونے کی تشہیر کے لیے پادری اور مسیح کا لفظ استعمال کرنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اشتہار چلایا جارہا ہے جس میں ایک نام نہاد فرد اپنے غیر مسیحی، شیطانی اور مسیحیت کے خلاف عمل کے لیے ”پادری جوزفمسیح“ کے جعلی نام سے تشہیر کررہا ہے ۔ مسیحی قوم میں اس حوالے سے شدید ردعمل اور غصہ پایا جاتا ہے اور حکومت، ایف آئی اے و مذہبی راہنماﺅں سے اس عمل پر سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
سینیٹ میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا بل پیش کردیا گیا
یہ شخص بظاہر اپنے حلیے سے مسیحی نہیں لگتا اور محض اپنے کالے دھندے کے لیے مسیحی نام استعمال کر رہا ہے ۔ مسیحی مذہبی، سیاسی اورصحافتی شخصیات کا فرض بنتا ہے کہ ملک پاکستان میں مسیحیت کو بدنام کرنے کی ایسی بھونڈی حرکتوں پر ناصر ف اپنا ردعمل دیں بلکہ اس کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات بھی کریں۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation