پاکستانی مسیحی ایکمو اسپشلسٹ کی خدمات کا اعتراف ، تفصیلات پڑھیں

کراچی(ایازمورس) پاکستانی مسیحی ڈاکٹر اعجاز ہدایت کی اعلیٰ خدمات کوحکومتی سطح پر سراہا گیا۔ حامد جنرل اینڈ ہارٹ ہسپتال دوہا، قطر میں
 Perfusionsit Ecmo Specialist / Senior Clinical
کے فرائض سر انجام دینے والے اعجاز ہدایت نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی خصوصی دیکھ بھال کی اور اپنی پیشہ وارنہ مہارت کو نہایت عمدگی سے سر انجام دیا۔اس کے علاوہ ا نہوں نے پاکستانی کمیونٹی کو وطن واپس بھیجنے کیلئے سفارتی عملے سے بھرپور تعاون کیا اور محنت مزدوری کرنے والے پاکستانیوں میں ضرورتِ زندگی کی اشیاءبھی تقسیم کیں۔ اس ضمن میں حکومت ِپاکستان نے جشنِ آزادی کے موقع پر د نیا بھرمیں شاندار خدمات سرانجام دینے والے میڈیکل ہیروز اور سماجی خدمات پیش کرنے والے پاکستانیوں کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس حوالے سے وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایک آن لائن تقریب کا انعقاد بھی کیا گیاجس میں ان لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیااور تعریفی سند اور ایوارڈز دئیے گئے۔وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 27ممالک سے واحد مسیحی ہیں۔اعجاز ہدایت نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے جذبات کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ہمیشہ خدا سے د عا کرتے تھے کہ وہ اپنے ملک اورقوم کیلئے کچھ ایسا کریں جس کا قومی سطح پر ذِکر ہو۔
 آنہوں نے اپنے خاندان خصوصی طور پر اپنی بڑی بہن رضیہ ہدایت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ا ن کی کامیابی کےلئے اہم کردار ادا کیا اور اپنی شریک حیات کا بھی خصوصی الفاظ میں ذکر کیا جنہوں نے ا ن کا زندگی کے ہر موڑ پر ساتھ دیا۔
انہوں نے نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ جدید دور کے مطابق اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اور اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کریں۔واضح رہے کہ بہاولپور سے تعلق رکھنے والے اعجاز ہدایت نے اپنی پیشہ ورانہ تعلیم انسی ٹیوٹ آف میڈیکل ٹیکنالوجی ڈاویو نیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزسے جب کہ Ecmo کی اعلیٰ تعلیم انگلینڈ سے حاصل کی۔آغا خان ہسپتال کراچی میں چیف کارڈیک Perfusionist کے عہدے پر بھی فائز رہے اور پاکستان Perfusionist سوسائی کے صدر بھی رہے ا ور ڈاو یو نیورسٹی تدریس کے فرائض بھی سر انجام دیتے رہے۔وہ آور لیڈی آف روزری کاتھولک چرچ، دوہا(قطر)
 کے سرگرم رکن بھی ہیں۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی