بھمبر میں پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی کا جشن منایا گیا جس میں راہنماوں و کارکنان کی کثیر تعداد شریک ہوئی
تفصیلات کے مطابق بھمبر میں پی ٹی آئی نے ایک زبردست پروگرام کا انعقاد کیا جس میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی آزادکشمیر ڈاکٹر انعام الحق ، مرکزی نائب صدر آئی ایس ایف آزادکشمیر راجہ آفتاب عظیم ، حاجی عبداللہ، چوہدری آصف، راہنما یوتھ ونگ آزادکشمیر چودھری صہیب رشید مقدم و دیگر کارکناں کثیر تعداد میں شریک ہوئے تقریب کے اہتمام میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نظریاتی سیاست کا آغاز ہو چکا ہے ، عمران خان کی طویل جدوجہد و انتھک محنت کی بدولت پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری ملی ہے انشااللہ عمران خان وزیراعظم پاکستان بن کر کرپش و غربت کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیں گے , پاکستانی قوم نے رائ کے ایجنٹوں و مودی کے یاروں کی سیاست کا بوریا بستر گول کر دیا ہے ، حکومت آزادکشمیر کے دن بھی گنے جاچکے ہیں ، اس حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں آخر میں استحکام پاکستان کیلئے دعا کی گئی
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation