سرجانی ویسٹ کراچی میں چرچ پر حملہ، وکیل پر تشدد اور علاقے میں کشیدگی کا واقعہ

Church attack incident in Sarjani West Karachi creating fear among Christian community
سرجانی ویسٹ کراچی میں چرچ کے اطراف پیش آنے والے واقعے کے بعد خوف و ہراس کی صورتحال

 کراچی (رپورٹ؛ سلمان منسی ڈیجیٹل میڈیا ایڈیٹر): سرجانی ویسٹ کراچی میں ایک واقعہ پیش آیا جس کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی اور خوف و ہراس کی صورتحال پیدا ہوگئی۔


اطلاعات کے مطابق چرچ کے اطراف پیش آنے والے اس واقعے کے بعد وکیل سونیہ امانت بھی موقع پر موجود تھیں، جہاں ان پر بھی مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔


واقعے کے دوران ان کے ساتھ موجود ان کے ملازم مورِس کو شدید چوٹیں آئیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔


متاثرہ وکیل کے مطابق اس واقعے کے پسِ منظر میں مسز شازیہ بلوچ، جو مبینہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی سے بطور کونسلر وابستہ بتائی جاتی ہیں، کا نام سامنے آیا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی تحقیقات جاری ہیں۔


عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہریوں نے اپنی حفاظت کے لیے گھروں اور محفوظ مقامات پر پناہ لی۔


یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ رات کے وقت بعض افراد نے محفوظ جگہوں یا بند احاطوں میں رہ کر اپنی جان بچانے کی کوشش کی۔


واقعے کے بعد علاقے میں امن و امان کی صورتحال متاثر ہوئی اور شہریوں میں عدم تحفظ کی فضا پیدا ہوگئی۔


پولیس حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی