![]() |
Christian community mourns after deadly road accident involving Bishop Yousaf Sohan’s family near Bhakkar
چک 270 لوریٹو، ضلع لیہ سے تعلق رکھنے والے بشپ یوسف سوہن کے خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا جب اسلام آباد سے واپس آتے ہوئے اُن کی گاڑی خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں بشپ یوسف سوہن کے بھتیجے کامران اور اُن کے ایک بیٹے انتقال کر گئے، جبکہ خاندان کے دیگر افراد شدید زخمی حالت میں بھکر کے ICU میں زیرِ علاج ہیں۔
حادثے میں کامران کے دو بھائی، ایک بہن اور دیگر اہل خانہ بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اس افسوسناک واقعہ کے بعد مسیحی برادری میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مختلف سماجی، مذہبی اور مسیحی حلقوں کی جانب سے مرحومین کے لیے دعاؤں اور غمزدہ خاندان سے اظہارِ تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
اہلِ ایمان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مرحومین کی ابدی آرام کے لیے خصوصی دعا کریں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے خداوند یسوع مسیح کے حضور التجا کریں۔"خداوند شکستہ دلوں کے نزدیک رہتا ہے۔"خداوند یسوع مسیح غمزدہ خاندان کو صبر و تسلی عطا فرمائے اور زخمیوں کو کامل شفا بخشے۔ آمین۔


ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation