سوشل میڈیا پر مذہبی شخصیات کے خلاف نازیبا مہم پر تشویش

Concern Over Abusive Language Against Pastors on Social Media
Concern Over Abusive Language Against Pastors on Social Media

لاہور (نوائے مسیحی نیوز) سوشل میڈیا پر سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے معزز مذہبی شخصیات خصوصاً پادری صاحبان کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال کے بڑھتے رجحان پر سنجیدہ حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ طرزِ عمل نہ صرف معاشرتی اقدار کے منافی ہے بلکہ مذہبی احترام اور باہمی رواداری کو بھی متاثر کر رہا ہے۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ آزادیٔ اظہار رائے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ کسی کے مقدس عہدے، مذہبی خدمات اور کردار کو نشانہ بنایا جائے۔ پادری یا پاسٹر کا لقب ایک مقدس ذمہ داری اور روحانی خدمت کی علامت ہے، جس کی توہین اخلاقی پستی کے ساتھ ساتھ قانونی گرفت کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ 


سماجی و مذہبی حلقوں نے زور دیا ہے کہ اختلافِ رائے مہذب انداز میں پیش کیا جائے اور ایسے عناصر کو قانون اور اخلاقیات کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا مؤقف بیان کرنا چاہیے، تاکہ معاشرے میں احترام، برداشت اور امن کو فروغ مل سکے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم