تیزاب حملے کا ملزم شارون مسیح پولیس مقابلے میں مارا گیا

تیزاب حملے کا ملزم شارون مسیح پولیس مقابلے میں مارا گی
اتیزاب حملے کا ملزم شارون مسیح پولیس مقابلے میں مارا گی


مخبری کے الزام میں شہری پر تیزاب پھینکنے والے ملزم شارون مسیح کو سی سی ڈی پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ہلاک کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق یہ مقابلہ سی سی ڈی میاں چنوں کی کارروائی کے دوران پیش آیا جہاں ملزم فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم شارون مسیح منشیات فروشی میں بھی ملوث تھا جبکہ اس کے دو بھائیوں کے خلاف بھی منشیات کے مقدمات درج ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق ملزم نے احتشام نامی شہری پر مخبری کا الزام لگاتے ہوئے اس پر تیزاب پھینکا تھا جس سے وہ بری طرح جھلس گیا تھا۔


قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق واقعے کے بعد ملزم کی تلاش جاری تھی اور بالآخر سی سی ڈی ٹیم کے ساتھ مبینہ مقابلے میں اس کا خاتمہ ہو گیا۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم