طلبہ کی شاندار کارکردگی پر پروقار تقریب، "آپ دنیا کا نور ہیں" کے پیغام کے ساتھ



فرینڈز آف چیرٹی آرگنائزیشن (FCO) اور کرسچن اسکول ایسوسی ایشن پاکستان (CSAP) کے زیرِ انتظام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اُن مسیحی طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی جنہوں نے سالانہ میٹرک امتحانات 2025 میں 900 سے زائد نمبر حاصل کیے۔


تقریب کی صدارت فاؤنڈر اور چیئرمین اشرف رحمت نے کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے طلبہ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا:

"آپ دنیا کا نور ہیں، آپ ہی ہمارے روشن مستقبل کی امید ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی کے نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا FCO اور CSAP کا بنیادی مشن ہے۔



لیپ ٹاپس کا یہ سلسلہ فرینڈز آف چیرٹی آرگنائزیشن (FCO) اور کرسچن اسکولز ایسوسی ایشن پاکستان (CSAP) کی جانب سے تقسیم کیا گیا، جس کی سربراہی مسٹر اشرف رحمت — چیئرمین فرینڈز آف چیرٹی آرگنائزیشن اور صدر کرسچن اسکولز ایسوسی ایشن پاکستان — نے کی۔



اب تک پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ میں مجموعی طور پر 250 لیپ ٹاپس مسیحی طلبہ میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔



تقریب میں محترم بشپ افرایم، مسٹر ٹونی، پاسٹر روبی اور سلمان منسی نے بھی شرکت کی اور طلبہ کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔


اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں لیپ ٹاپس، اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں تاکہ ان کی محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔ شرکاء نے اس تقریب کو نہایت کامیاب، منظم اور کمیونٹی کے لیے ایک روشن قدم قرار دیا۔


اختتام پر چیئرمین اشرف رحمت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ FCO اور CSAP آئندہ بھی مسیحی طلبہ کی تعلیمی رہنمائی اور معاونت جاری رکھیں گے۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم