رحیم یار خان: لیونگ برانچ چرچ میں بشارتی میٹنگ کا انعقاد

رحیم یار خان: لیونگ برانچ چرچ میں بشارتی میٹنگ کا انعقاد



 رپورٹ ( ڈیجیٹل میڈیا ایڈیٹر نوائے مسیحی سلمان) 11 ستمبر کو شام 6 بجے رحیم یار خان کے لیونگ برانچ چرچ میں ایک بابرکت بشارتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں خدا کے خادم پادری کامران شفقت صاحب نے خداوند کے کلام کی منادی کی۔ اس موقع پر دعائیہ ٹیم میں بشپ نصرت فضل صاحبہ، پادری ہارون چیدہ صاحب، پادری ندیم صاحب، پادری برنباس ظفر صاحب، پادری ندیم سعید صاحب اور پادری خالد صاحب بھی موجود تھے۔


حمد و ثنا میں جونسن مقبول اور شرجیل اشرف نے اپنے نغمات کے ذریعے خداوند کی حمد اور تعریف کی۔ یہ میٹنگ خداوند کے فضل سے نہایت بابرکت ثابت ہوئی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور کلام سن کر روحانی برکت پائی۔ اختتام پر پادری کامران شفقت صاحب نے دعائیہ کلمات اور برکات سے حاضرین کو نوازا۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم