![]() |
مظفر گڑھ بے آسرا سیلاب متاثرین کو فوری مدد کی ضرورت |
مظفرگڑھ (نوائے مسیحی نیشنل کوارڈینیٹر جمشید اسلم )چک نمبر 5 ایل فور ایل رنگپور، مظفرگڑھ کے سیلاب متاثرین انتہائی سنگین حالات سے دوچار ہیں۔ حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے درجنوں خاندانوں کو گھروں میں محصور کر دیا ہے۔ متاثرہ خاندان بھوک، افلاس اور بیماریوں کے خدشات کا شکار ہیں۔ کھانے پینے کا سامان مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے جبکہ امدادی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے متاثرین تک کسی بھی قسم کی ریلیف ٹیم یا حکومتی امداد نہیں پہنچی۔ خواتین اور بچوں کی حالت تشویشناک ہے اور اگر فوری طور پر خوراک اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی نہ کی گئی تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔متاثرین نے حکومتِ پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر امدادی سامان پہنچایا جائے تاکہ ان کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔ مقامی سماجی تنظیموں نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کو تیز کیا جائے۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation