ضلع جہلم کے مسیحیوں کی پاک فوج سے یکجہتی کے لیے ریلی


 ڈسٹرکٹ رپورٹر شہزاد مسیح کے زرائع کے مطابق دوسرے اضلاع کی طرح ضلع جہلم کےمسیحوں نے پاک فوج  سے اظہار محبت کرتے ہوئے جس کی قیادت قائد اقلیت جاوید قمر سندھو مرکزی چیئرمین آل پاکستان مینارٹی الائنس موومنٹ اورصوبائی رہنما پاکستان مسلم لیگ( ن )منارٹی ونگ پنجاب فخر پنجاب آصف کھوکر چیف آرگنائزر آل پاکستان مینارٹی الائنس موومنٹ،  آرچ بشپ جاوید اختر صوبائی صدر مذہبی امور آل پاکستان مینارٹی الائنس موومنٹ ضلع جہلم، شہزاد گل ضلعی صدر آل پاکستان منارٹی الائنس موومنٹ ضلع جہلم، سہیل ساگر جنرل سیکرٹری آل پاکستان منارٹی موومنٹ الائنس ضلع جہلم نے کی۔ شرکاء نے کہا کہ پاکستان کی تمام مسیحی برادری اپنی فوج کے ساتھ مل کر اپنے ملک پاکستان کا دفاع کریں گے پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے ہم کسی سے جنگ نہیں چاہتے ہم امن چاہتے ہیں اور اگر ہم پر بھارت  کی طرف سے جنگ مسلط کی جاتی ہے تو ہم اپنی فوج کے ساتھ مل کر اپنے وطن عزیز کا دفاع کریں گے اب پورا پاکستان ایک پلیٹ فارم پہ ہے پاکستان کی سب سیاسی مذہبی اقلیتیں پاکستان کے لیے سب ایک ہیں پاکستان کی قوم ایک باشعور قوم ہے پاکستان کی تمام  اقلیتی برادری اپنی فوج کے ساتھ ھے جب پاکستان بنا تب بھی مسیحی برادری نےقربانیاں دی اور اج بھی پاکستان کے لیے قربانی دینے کے لیے حاضر ہیں

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی