ایم پی اے عمانوئیل اطہر جولیس کا بھارتی جارحیت کے خلاف دبنگ اعلان

 

لاہور (کو آرڈینیٹر نوائے مسیحی عظیم کنول چوہان ) پنجاب اسمبلی کے رکن اور مسیحی برادری کے دبنگ عوامی لیڈر عمانوایل اطہر جولیس نے ایک جرات مندانہ بیان میں بھارت اور مودی سرکار کو دو ٹوک انداز میں للکارا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وہ اور پوری مسیحی قوم پاکستان آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی و خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

عمانوایل اطہر جولیس نے واضح کیا کہ مسیحی برادری ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ مخلص رہی ہے اور ہر محاذ پر اپنے وطن کا دفاع کیا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ دشمن کو یہ پیغام دینا ضروری ہے کہ پاکستانی مسیحی نہ صرف ملک کے وفادار شہری ہیں بلکہ وطن کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن نے میلی آنکھ سے پاکستان کی طرف دیکھا تو مسیحی قوم بھی اپنی افواج کے ساتھ مل کر ہر سازش کو ناکام بنا دے گی۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم