پوپ فرانسس کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی عبادتی تقریب

A special liturgical ceremony to pay tribute to the services of Pope Francis
A special liturgical ceremony to pay tribute to the services of Pope Francis

 چنیوٹ؛

ڈویژنل کوآرڈینیٹر: یعقوب مسیح
تاریخ: 9 مئی 2025

 چناب نگر میں پوپ فرانسس کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے  بیت الحم کیتھولک چرچ میں خصوصی عبادتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس روحانی تقریب میں مقامی کلیسیا اور مسیحی برادری نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس عبادت میں برادر شاہد، بابو سیمسون، مشہور پرستش رہنما پطرس شہزاد,طبلانواز بشارت خان، نادر گل، اقبال فوجی، طارق بھٹی، عارف مسیح، ذکریا مسیح اور بزرگ رہنما بابا کمال نے شرکت کی۔


اس عبادت کے دوران گیت، دعائیں اور پاک کلام کی تلاوت کے ذریعے پوپ فرانسس کی عالمی بین المذاہب ہم آہنگی، امن اور انسانیت کے لیے کی گئی کوششوں کو یاد کیا گیا۔ روزری گروپ اور کلیسیا کے دیگر اراکین کی شرکت نے اس تقریب کو مزید روحانی اور معنویت سے بھرپور بنا دیا۔


عبادت کے منتظمین نے کہا کہ اس طرح کی عبادات ہمیں عالمی مسیحی برادری سے جوڑتی ہیں اور ہمیں امن، محبت اور یکجہتی کے پیغام کو مزید عام کرنے کا حوصلہ دیتی ہیں۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم