پوپ 6 اپریل کو بیماروں اور طبی عملے کے لیے خصوصی یوخرستی تقریب (Jubilee Mass) کے اختتام پر سینٹ پیٹرز اسکوائر میں اچانک عوام کے سامن آگئے۔ یہ اسپتال سے چھٹی کے بعد ان کی عام لوگوں کے سامنے پہلی آمد تھی۔
پوپ فرانسس وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے تھے اور ان کی ناک
میں آکسیجن کا ماسک لگا ہوا تھا۔ انہوں نے دھیمی آواز میں سینٹ پیٹرز اسکوائر پر
موجود لوگوں کو کہا "آپ
سب کو بابرکت اتوار کی مبارکباد، بہت شکریہ!"
اس سے قبل وہ سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں اعترافِ گناہ (Confession) کے
لیے گئے اور مقدس دروازے (Holy Door) سے گزرے۔
ویٹی کن ذرائع کے مطابق، پوپ کا منظر عام پر آنا ڈاکٹروں کی ہدایات کے دائرے
میں تھا کیونکہ یہ لمحہ مختصر، کھلی فضا میں تھا اور انہوں نے بہت کم افراد سے
ملاقات کی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پوپ کی حالیہ دو عوامی تقریبات
میں بازو بلند کرنے میں دشواری اُن کی طویل اسپتال میں قیام اور اس کے نتیجے میں
حرکت میں کمی کی وجہ سے ہے۔ وہ فزیوتھراپی سے گزر رہے ہیں تاکہ ان کی نقل و حرکت
بہتر ہو سکے۔
پوپ فرانسس کو ابھی بھی پھیپھڑوں میں انفیکشن کی شکایت
ہے، جو مکمل طور پر ٹھیک ہونے میں وقت لے گی۔ انہیں صرف رات کے وقت، ضرورت پڑنے
پر، ہائی فلو آکسیجن دی جاتی ہے۔ دنیا بھر کے مسیحی پوپ فرانسس کی مکمل صحتیابی کے
لیے دعا گو رہتے ہیں۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation