اقلیتی مذہبی راہنماؤں کو مذہبی تہواروں کی ادائیگی کے لیے چیک تقسیم


پشاور(نمائندہ نوائے مسیحی نیوز)
اقلیتی مذہبی راہنماؤں کو مذہبی تہواروں کی ادائیگی کے لیے چیک تقسیم ہونا شروع ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر اقلیتی برادریوں کے مذہبی پیشواؤں کو تہواروں، رسومات اور تقریبات کے لیے پانچ لاکھ روپے مالیت کے چیکس کی تقسیم شروع۔ اس مقصد کے لیے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور صاحب 9 کروڑ 20 لاکھ کے فنڈز منظور کر چکے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلی فوکل پرسن وزیر زادہ، سیکرٹری اوقاف حج مذہبی اور اقلیتی امور عادل صدیق، صوبائی اقلیتی رہنما سیموئیل رابرٹ، صوبائی انفارمیشن سیکرٹری راحت نظیر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری جدوںن جوزف، پشاور ریجن پریزیڈنٹ تعدیل کامران،انوسنٹ نے مذہبی پیشواؤں میں امدادی چیکس تقسیم کیے 

اس اقدام کا مقصد مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی برادریوں کی مذہبی آزادی، تقریبات میں شرکت اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم