ریورنڈ فادر عمانوئیل اکرم خداوند میں سوگئے

 


فادر عمانوئیل اکرم خداوند میں سوگئے

راولپنڈی (نوائے مسیحی نیوز) فادر عمانوئیل اکرم خداوند میں سو گئے۔ یہ غمزدہ خبررومن کیتھولک ڈایوسس آف اسلام آباد راولپنڈی کے فیس بک پیج پر سامنے آئی ۔

 فادر عمانوئیل اکرم ایک عقیدت مند ڈایوسسن پریسٹ تھے جو آج شام خداوند میں سوگئے۔ انہوں نے ایمانداری اور لگن سے راولپنڈی ڈایوسس میں خدمت کی اور ، اپنی زندگی مسیح کے مشن کے لیے وقف کر دی۔

ان کی جنازہ کی رسومات 24 فروری بروز پیر دوپہر 1:00 بجے سینٹ فرانسس پیرش، کوٹ لکھپت، لاہور میں ادا کی جائے گی۔

آئیے ہم ان کی روح کے ابدی سکون کے لیے دعا میں متحد ہوں اور ان کے خاندان، دوستوں اور اس نقصان پر سوگوار تمام لوگوں کے لیے خدا سے تسلی اور طاقت حاصل کریں۔

چیئرمین نوائے مسیحی شکیل انجم ساون کی طرف سے تعزیتی بیان میں  مرحوم فادر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے خاندان ، عزیز اقارب سمیت غمگین کلیسیاء کی تسلی کے لیے دعا کی۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی