دو مسیحی بھائیوں کو قتل کردیا گیا


 فیروزوالا(رپورٹ؛ شکیل یوسف)  دیرینہ دشمنی پر دو مسیحی بھائیوں کو قتل کردیا گیا ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

افسوسناک واقعہ فیروزوالا میں رچناں ٹاؤن کے قریب پیش آیا جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 مسیحی بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، فائرنگ سے ایک راہگیر زخمی بھی ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت عمران اور ارسلان کے ناموں سے ہوئی، لاشوں اور زخمی ہونیوالے راہگیر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم