مہمانوں کا ڈھول کی تھاپ پر گل پاشی بکوں مالائوں سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پرستارہ کائنات مرقس نے گیت گا کر خداوند کی حمد و ثناء کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روما مشتاق مٹو ایڈووکیٹ پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور سندھ نے کہاکہ پنجاب کی سر زمین پر مجھے جس انداز میں خوش آمدید کہا گیا اس کی ہمیشہ مقروض رہوں گی پنجاب میرا دوسرا گھر ہے میں سندھ ہی نہیں لاہور شیخوپورہ گوجرنوالہ پاسٹر مرقس شریف اور پنجاب کی بھی بیٹی ہوں میرے خدا نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ذریعے جو مجھے ذمہ داری اور اپ نے پیار دیا ہے زندگی بھر وفاداری سے انسانیت برادری اور ملک و ملت کی خدمت کرتی رہوں گی ۔
اپنے والد مشتاق مٹو کی تربیت پارٹی کے تعاون آپ سب کی دعاؤں اور خدا کے فضل سے دلیری سے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کروں گی۔ ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری کاحلف کے بعد چرچز میں گئی خدا تعالیٰ سے عہد کیا کہ خون کے آخری قطرے تک ملک و قوم پر نچھاور کرنے سے بھی دریغ نہیں کروں گی۔
تاج پہنا کر آپ نے مجھے جہاں پیار دیا وہاں ذمہ داریوں کا احساس بھی دلایا جس کے لیے پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف تمام ابتدائی رسولی کلیسیاء آف پاکستان کی مذہبی قیادت کی شکر گزار ہوں آپ نے جگہ جگہ استقبال کیااس بات کوبھی کبھی نہیں بھولوں گی۔اس موقع پر پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روما مشتاق مٹو میری بیٹی ہے جو بھی ملک و ملت کے لیے وقت یا کسی چیز کی قربانی دے وہ ہمارے سر کا تاج ہے۔
پنجاب گوجرنوالہ کے نواح مرالی والا سے سندھ میں جاکر کامیاب ہوکر پنجاب میں آنا ہمارے لیے بڑی خوشی کی بات ہے انہوں نے خاص دعا اور نصیحت بھی کی۔
روما مشتاق مٹو کو کلیسیاء کی طرف سے سفید چادر اوڑھا کر تاج پوشی کی گئی سسٹر آستر مرقس ایڈمنسٹریٹر فرسٹ اپاسٹالک تھیولاجیکل سیمنری کی طرف سے تحائف پیش کیے گئے اس موقع پر پاسٹر فیاض مسیح ناہرا پاسٹر جارج داؤد پاسٹر شمشاد مسیح ہنجرا پاسٹر شہزاد سہوترا پاسٹر شہزاد عظیم سندھو کاشف عنایت پنڈیار کوآرڈینیٹر ارشد راہی جنید مشتاق مٹو شہزاد مشتاق مٹو چوہدری عارف سندھو مبشر روبن سہوترا مبشر افضال بھٹی مبشر عابد کھوکھر مبشر عاجز سہوترا مبشر روبن سہوترا مبشر آصف مبشر ناہید شاہد وکرم کھوکھر ارسل بھٹی ایلڈر عمران بھٹی ایلڈر جاوید ہنجرا ایلڈر عمران منشاء ایلڈر مشتاق چیدہ ایلڈر اقبال بھٹی ودیگر نے شرکت و دعا کی۔ مہمانوں کو کھانا کھلایا گیا ملکی سلامتی ترقی خوشحالی کی دعا کی گئی ۔برکات کلمات پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے ادا کیے ۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation