ایونٹ میں راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، جڑانوالہ، لاہور، مظفر گڑھ اور شرقپور شریف کے کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے سنوکر، فٹ بال، کرکٹ، ہاکی، کراٹے، باڈی بلڈنگ، رگبی، کبڈی، باؤلنگ، ووشو، ہینڈ بال، چوک بال، فٹسال اور والی بال۔ سمیت مختلف کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ان کھلاڑیوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی اسپورٹس کمیونٹی میں نمایاں خدمات انجام دیتے ہوئے پہچان حاصل کی ہے۔
تقریب میں وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر مرزا علی محسود نے شرکت کی جنہوں نے کھلاڑیوں کو ان کی شاندار کامیابیوں کے اعتراف میں میڈلنز اور نقد انعامات سے نوازا۔
سالٹ نے بورڈ کے ممبران، کھلاڑیوں، معزز مہمانوں اور ایونٹ میں شرکت کرنے والے ہر فرد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امر کو اجاگر کیا کہ ان کھلاڑیوں نے کس طرح پاکستان کا نام روشن کیا
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation