کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عظیم کنول چوہان نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شفقت اور بابا فیلبوس ایم پی اے کی کاوشوں سے پنجاب بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مسیحی قبرستانوں کے لیے سرکاری اراضی الاٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ہر یونین کونسل کی سطح پر مینارٹی کوآرڈینیٹرز کے ذریعے اراضی کی نشاندہی کا عمل شروع کیا جائے گا۔
ڈاکٹر عظیم کنول چوہان نے کہا کہ یہ اقدام مسیحی برادری کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے اور اس کے لیے ہم وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے بے حد مشکور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اقلیتی برادریوں کے حقوق کے لیے کام کیا ہے اور یہ حالیہ فیصلہ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation