سکھیکی منڈی میں پہلا کامیاب وومن سیمینار منعقد ہوا


 
سکھیکی منڈی (نوائے مسیحی) ابتدائی رسولی کلیسیاء آف پاکستان کے زیرِ اہتمام  پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف کی زیرِ قیادت ضلعی انچارج عامر سہیل گل کی زیر نگرانی سکھیکی منڈی میں پہلا کامیاب وومن سیمینار منعقد ہوا جس میں خواتین نے بھرپور شرکت کی۔خداکے خدام چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیاء آف پاکستان پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف مبشر مقصودِ  بھٹی واعظ ایڈمنسٹریٹر فرسٹ اپاسٹالک تھیولاجیکل سیمنری سسٹرآستر مرقس کا ڈھول کی تھاپ پر گل پاشی اور مالائیں پہنا کر پرتپاک استقبال کیا گیا سسٹر آستر مرقس نے 3گھنٹے کے سیمینار میں خواتین کے حقوق وفرائض اختیار ذمہ داریوں پر مفصل روشنی ڈالی خواتین کو اپنے خاندان کی سلامتی ترقی اور نجات کا ذریعہ بننے کے مقاصد کو واضح کیا ۔انہوں نے کہا کہ خواتین دعائیہ زندگی بسر کرنے کے اصول کو سختی سے اپنائیں جس سے گھرانوں اور خود ان کی زندگی پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ سیمینار کی شرکاء خواتین نے سیمینار کو اپنی زندگی کا یادگار دن قرار دیتے ہوئے سسٹرآستر مرقس کو دعائیں دیں نقابت کے فرائض  سسٹر زینت یوحنا سسٹر نعیمہ مشتاق نے ادا کیے ۔مسزسائرہ عامر مسز ثمینہ وارث بورٹ مسز فرذانہ اعجاز مسز  شان تبسم مسز صابر ودیگر نے معاونت کی۔  صابر بھٹی ارسال خدمت کے لیے مخصوص ہوئے بہت سی خواتین نے سیمینار کی برکات کی گواہیاں پیش کیں۔ سسٹرآستر مرقس نے پاسبانوں کی کلام سناتے وقت دلیری کلیسیاؤں کی ترقی ملکی سلامتی خوشحالی کی دعا کی ۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم