![]() |
The sedition riots in Sargodha in the name of religion are condemnable; Pakistani Christian Community UK
سرگودھا میں جو مذہب کے نام پر فتنہ فساد
برپا کیا گیا قابل مذمت ہے؛ پاکستانی کرسچن کمیونٹی برطانیہ
سرگودھا میں جو مذہب کے نام پر فتنہ فساد
برپا کیا گیا قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار مظاہرین نے یہاں پاکستانی سفارت
خانہ برمنگھم کے باہر پاکستانی
کرسچن کمیونٹی برطانیہ کے زیر اہتمام ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ سے خطابات کرتے
ہوئے کیا ۔
مظاہرے کی قیادت پاسٹر اجمل چغتائی، ایلڈر
علیم سردار، پاسٹر عمانوئیل یوسف، پاسٹر گلبر ڈڈیوڈ،برادر عظیم مسیح ،برادر پرویز
سردار اور دیگر کر رہے تھے
احتجاجی مظاہرین نے کتبے، بینرز اور صلیب کے
نشان اٹھا رکھے تھے ان کا کہنا تھا کہ اس تصادم کی ایف آئی آر کٹ چکی ہے جس میں 16
ملزمان نامزد ہیں 100 افراد حراست میں ہیں جبکہ ساڑھےچارسو نا معلوم افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔مشتعل ہجوم نے
گھر اور فیکٹری نظر آتش کر دیا تھا آئی جی پنجاب نے فل فور جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا حکم جاری کر دیا
تھا مظاہرین نے اعلیٰ عدلیہ اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ مجرمان کو جلد از جلد
کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
ان
کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل جوزف کالونی اور جڑانوالہ کا افسوسناک واقعہ پیش آ
چکا ہے پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری کو خوف کی فضا سے نکلوانا ہوگا ایسے
واقعات مذہبی اشتعال انگیزی تصادم اور تقسیم کو جنم دیتے ہیں جنہیں جلد از جلد
روکنے کے لیے ایک مضبوط حکمت عملی اپنانا ہوگی۔
اس
موقع پر پاکستانی کرسچن کمیونٹی برطانیہ کے وفد نے حکومت وقت کے لیے سفیر پاکستان
وائس کونسل آف پاکستانی سفارت خانہ برمنگم بختاور میر کو ایک قرارداد بھی پیش کی ۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation