خدا کے لوگ باعثِ برکت ہوتے ہیں جن سے خاندان شہر ممالک قومیں برکت پاتی ہیں ; پاسٹرمرقس شریف


 شیخوپورہ (نوائے مسیحی) چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیاء آف پاکستان پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف کا سالانہ اجتماع میں خصوصی خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق طارق غلام بھٹی کے زیرِ انتظام بارہواں سالانہ مسیحی اجتماع  مرژا ورکاں عوامی چرچ میں منعقد ہوا جس میں سینکڑوں مسیحی مومنین نے شرکت کی ۔

 مہمانوں کا گل پاشی مالائوں سے پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ کوائر مسیحی پرستاروں ایلڈر عمران بھٹی مبشر مقصود بھٹی سلیم بھٹی نے زبور گیت گا کر خدا کی خوب حمد و ثناء کی 

پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے خصوصی خطاب میں مضمون ٫٫ باعثِ برکت،، پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خدا کے لوگ باعثِ برکت ہوتے ہیں جن سے  خاندان شہر ممالک قومیں برکت پاتی ہیں ۔باعثِ لعنت ندامت و شرمندگی تو ایک پل میں بنا جاسکتا ہے لیکن باعثِ برکت ہونے کے لیے ساری عمر درکار ہوتی ہے باعثِ برکت کو اپنی خواہشات  کا قلع قمع کرکے خدا تعالیٰ کی فرمانبرداری کرنی پڑتی ہے جس کی بہترین مثال قوموں کے باپ مقدس ابرہام  نبی کی ہے جن کو خدا نے اقوام عالم کے لیے باعثِ برکت ٹھہرایا 

پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے مذید کہا کہ انبیاء کرام کی تقلید اور خدا تعالیٰ کی فرمانبرداری ہی باعثِ برکت ہونے کا ذریعہ ہے نقابت کے فرائض پاسٹر روبن منشاء نے ادا کیے ۔ اس موقع پر پاسٹر افضال بھٹی پاسٹر فیاض مسیح ناہرا پاسٹر شہزاد سہوترا پادری خالد مٹو پاسٹر اسلم کھوکھر مبشر عابد کھوکھر مبشر پال سہوترا مبشر عارف سردار بھٹی شامن بھٹی و دیگر نے بھی دعا و شرکت کی۔ ملکی سلامتی ترقی خوشحالی کی دعا کی گئی ۔ برکات کلمات پادری آشر پولس بھٹی نے ادا کیے ۔ مہمانوں کو کھانا پیش کیا گیا ۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم