قومی اسمبلی نے اقلیتوں کے تحفظ کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی


قومی اسمبلی نے اقلیتوں کے تحفظ کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی۔سنی اتحاد کونسل، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قرارداد کی  مخالفت ۔

وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق قرارداد پیش کی جسے ایوان نے  تحریک انصاف کے ارکان کی مخالفت کے باوجود کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

وزیر قانون کی پیش کردہ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اقلیتوں کے تحفظ کو وفاقی و صوبائی حکومتیں یقینی بنائیں، اقلیتوں کو مکمل تحفظ دیا جائے جبکہ سرگودھا اور سوات میں ذہن کے نام پر تشدد کرنے کی مذمت اور اس میں ملوث افراد کی گرفتاری وقرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم