خود پور گاؤں ملتان روڈ میں مسلم مسیحی جھگڑا، مسیحی گھرچھوڑکر شاہ پور کانجرہ میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ پر خود پور گاؤں میں مسیحیوں کے تقریباً تیس پینتیس گھر ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک مقامی مسیحی نوجوان اپنی بہن کو چھوڑ کر وآپس گاؤں آرہا تھا کہ مقامی مسلم نوجوان کے ساتھ موٹر سائیکل ٹکرا گئی۔
اس پر شروع ہونے والی تلخ کلامی شدید جھگڑے کی صورت اختیا کرگئی اور مسلم مسیحی افراد کا تصادم شروع ہوگیا۔ جس کے باعث مقامی مسیحی فیملیز شاہ پور کانجرہ میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔
متاثرین نے الزام لگایا ہے کہ پولیس مقامی بااثر مخالفین کا ساتھ دے رہی ہے جس کے باعث وہ شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
مسیحی متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation