گوجرنوالہ میں حالات سازگار ماحول، مثبت کردار ادا کرنے والے لائق تحسین ہیں:مشترکہ بیان



 گوجرنوالہ ( نوائے مسیحی) گوجرنوالہ میں حالات سازگار ماحول، مثبت کردار ادا کرنے والے لائق تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیاء آف پاکستان پاسٹر ڈاکٹر مرقس سربراہ مسیحا ملت پارٹی اسلم پرویز سہوترا نے مشترکہ پیغام میں کیا۔
 انہوں نے کہا کہ سلیم کالونی میں آپس کی چپقلش میں مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کی ناپاک  ناکام کوشش کرنے والے ملزمان کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
 امن و امان  قائم رکھنے اور ملزم کی گرفتاری کرنے والے بھی شاباش کے مستحق ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے محمد ایاز سلیم سی پی او  گوجرنوالہ پولیس انتظامیہ مسلم  مسیحی علماء اکرام فادر فرانسیس گلزار چوہدری عابد سید گل امن کمیٹی  ممبران رہنماؤں کے لیے خدا کے حضور شکر گزار ہیں جن کی بروقت کوششوں سے علاقہ کسی بھی قسم کے  سانحہ کاشکار نہیں ہوا۔ 
مسلم مسیحی عمائدین کی دور اندیشی تحمل مزاجی بھی قابلِ تحسین ہے وطن عزیز کسی بھی سانحے کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ خدا تعالیٰ وطن عزیز کو اپنی پناہ میں رکھے سلامتی ترقی خوشحالی عطا کرے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم