حقیقی نمائندگی کے لئے مخلوط الیکشن سسٹم میں بہتری،دوہرے ووٹ کا نظام ضروری ہے۔
یہ بات چیئرمین مینارٹیز الائنس پاکستان اکمل بھٹی نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہی ان کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانیوں کو خواتین کی مخصوص نشستوں اور باالخصوص اقلیتوں کو انکی مخصوص نشستوں پر حق چناو سے محروم رکھ کا یہ اختیار چند سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو دے دینا فئیر اینڈ فری الیکشن کے بر عکس ہے۔
الیکشن کمشن آف پاکستان دو دہائیوں سے اس انتخابی آمریت کو روکنے میں ناکام ہے۔ اقلیتیں گزشتہ دو دہائیوں سے چند افراد کا مخصوص نشستوں پر طویل اور نا ختم ہونیوالا قبضہ بھگت رہی ہیں۔
جہاں امیدوار حلقوں میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں وہاں مخصوص نشستوں کے لئے اقلیتی افراد رشوت اور بوٹ پالش کرنے کے لئے دوڑ دوپ کر رہے ہیں۔
حقیقی نمائندگی کے لئے مخلوط الیکشن سسٹم میں بہتری لانے اور دوہرے ووٹ کا نظام نافذ کرنا اشد ضروری ہے۔
قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ، حلقہ بندیاں اور دوہرے ووٹ کا انتخابی نظام لا کر ہی پاکستان حقیقی جمہوریت کو مستحکم بنا کر عوامی حکومت کا خواب پورا کر سکتا ہے۔ متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کریں
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation